مسلم لیگ (ن) نوجوان قیادت کو ہمیشہ صفِ اول میں دیکھنا چاہتی ہے،انجنیئر امیر مقام

وفاقی وزیر کی آمد پر شرکاء نے دھول کی تھاپ، زوردار نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے فقید المثال استقبال کیا

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں سیاسی و سماجی شخصیت، مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنما راجہ عاصم سلیم نے چھتر کلاس، مظفرآباد میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔وفاقی وزیر کی آمد پر شرکاء نے دھول کی تھاپ، زوردار نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے فقید المثال استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عوام کا جمِ غفیر امیر مقام اور راجہ عاصم سلیم کے حق میں نعروں سے فضا گرماتا رہا، جس نے تقریب کو ایک عوامی جشن کا رنگ دے دیا۔اس پُروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما، جن میں سینئر رہنما راجہ عبدالقیوم خان،مشتاق منہاس،سید مرتضیٰ گیلانی،نورین عارف،سید سکندر گیلانی،راجہ قیصر مجید،راجہ نعیم خان، انجم زمان اعوان، راجہ زین محمود، سائرہ چشتی،ایاز غفور،اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سیاسی، سماجی اور جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ امیر مقام نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوان قیادت کو ہمیشہ صفِ اول میں دیکھنا چاہتی ہے۔