
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے، عمر حمید خان
جمعہ 2 مئی 2025 17:34
(جاری ہے)
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تک الیکشن کمیشن 5دفعہ حلقہ بندی کراچکا ہے اور 3دفعہ الیکشن شیڈول بھی دے چکا ہے،جب بھی الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کی تیاری مکمل کرتا ہے تو لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترمیم کر دی جاتی ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست 2024ء میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی جس کے جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایکٹ میں چند غلطیوں کی نشاندہی کی اور ترمیم کے مطابق فوری رولز اور فارم بنانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو مسودہ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیڈ بیک اور منظوری بھی دے چکا ہےتاہم قانون سازی کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل مکمل کر چکا ہے،وزرات داخلہ فوری قانون سازی کی تکمیل یقینی بنائے تاکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ وزارتِ داخلہ کے نمائندگان نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مجوزہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء میں ضروری ترمیم کو 30 اپریل 2025ء کو سی سی ایل سی میں پیش کیا جا چکا ہے،منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی مذکورہ قانون پارلیمانی منظوری حاصل کرے گاتو وہ الیکشن کمیشن کے تعاون کیلئے تیارہیں تاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر حکومت نے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ الیکشن پر سنجیدگی نہ دکھائی تو الیکشن کمیشن اس سلسلے میں باقاعدگی سے سماعت کرے گا اور باقاعدہ احکامات جاری کرے گا جن کی پابندی لازمی ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ اور خیرپور میں مسافر بسیں حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی
-
پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں، صرف تاریخ کے بعد تاریخ کا ایک چکر ہے، وزیر مملکت بیرسٹرعقیل
-
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لئے
-
کشمیریوں کا استصواب رائے کا حق نہ ملا تو برصغیر آتش فشاں بنا رہے گا ،پاک بھارت جنگ کا خطرہ رہے گا‘خواجہ سعد رفیق
-
ریڈیو پاکستان کی ممتاز آواز یاسمین طاہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
-
لاہور میں غیر قانونی خون کا کاروبار، یو پی ایچ بلڈ بینک اینڈ پلازما سنٹرسیل
-
مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،شرجیل میمن
-
پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
میرٹ کی بالادستی ہو گی تو قابل لوگ آگے آئیں گے‘سردار سلیم حیدر
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کا دورہ
-
سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 5ملزمان گرفتار
-
کے الیکٹرک بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.