امریکا کے ساتھ کمزور موقف کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے ، ایرانی صدر

مذاکرات بند گلی میں داخل ہو بھی جائیں، تب بھی ملک بند گلی میں نہیں جائے گا،انٹرویو

اتوار 4 مئی 2025 18:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے چوتھے مرحلے کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں، تاہم ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان مذاکرات کے نتائج سے اپنے مستقبل کو مشروط نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا سے کسی کمزوری کی پوزیشن سے مذاکرات نہیں کر رہا۔

پزشکیان نے کہا کہ اگر مذاکرات بند گلی میں داخل ہو بھی جائیں، تب بھی ملک بند گلی میں نہیں جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہماضی میں بعض لوگ کہتے تھے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو مسائل پیدا ہوں گے، مگر ہم نے کبھی بھی اپنے ملک کو، خود کو یا اپنے خطے کے مستقبل کو ان مذاکرات سے مشروط نہیں کیا۔ ہم اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔