Live Updates

بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا‘ مسرت جمشید چیمہ

پہلگام واقعہ کی جھوٹی کہانی پرخفت مٹانے کیلئے بھارت نے انتہائی اقدام اٹھایا‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

بدھ 7 مئی 2025 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میںپاکستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، پاکستانی قوم اپنے اتحاد سے بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ پر جو جھوٹی کہانی گھڑی تھی اسے دنیا میں کسی نے تسلیم نہیں کیا، اپنی خفت کو مٹانے کے لئے بھارت نے انتہائی اقدام اٹھایا جس کا اسے حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ، بھارت کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور اب اس سے بڑھ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایسے حالات میں جب ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے عمران خان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات