راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،16 ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،منشیات ،شراب ،مسروقہ موٹرسائیکلز و نقدی برآمد

جمعہ 9 مئی 2025 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،شراب ،مسروقہ موٹرسائیکلز و نقدی برآمدکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین اشخاص کوگرفتارکرکے مسروقہ دو موٹرسائیکل،نقدی 70 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا۔

(جاری ہے)

پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔زیر حراست شخص نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،زیر حراست شخص نے اسلحہ کی ویڈیو بنا کر تشہیر کی تھی۔ نیو ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو اشخاص کو گرفتارکرکے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکل برآمدکیے۔ راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، چار افراد کو گرفتار کرکے 50لیٹر سے زائد شراب برآمدکی۔