م* گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ میں ایس بی کے پاس امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز کی تقسیم

اتوار 11 مئی 2025 19:05

ٌبھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ میں ایس بی کے پاس امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ کے ہیڈ ماسٹر محمد طاہر سومرو نے کی، جبکہ مہمانِ خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کچھی احکام الدین ساتکزئی تھے۔

اعزازی مہمان ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (DOE) کچھی میر عبدالنبی ساسولی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DEO احکام الدین ساتکزئی، DOE میر عبدالنبی ساسولی، DDEO تعلیم بھاگ شکیل احمد قریشی، ہیڈماسٹر براہیم خان اسکول شبیر احمد شیخ، ہیڈماسٹر بستی گویا اسکول محمد آصف جھمٹ، وائس چیئرمین GTAP کچھی حافظ عبد الحنان ایری، جنرل سیکرٹری جی ٹی اے کچھی حاجی محمد الیاس کلواڑ، اور کامریڈ فیاض جاموٹ نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ آج کا دن ان امیدواروں کے لیے باعثِ خوشی ہے جو گزشتہ تین سال سے اپنی تعیناتی کے منتظر تھے۔ ان کی محنت آج رنگ لائی اور انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نئے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایمانداری، لگن، اور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری آ سکے۔تقریب کے اختتام پر DEO احکام الدین ساتکزئی اور DOE میر عبدالنبی ساسولی نے امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کیے، جس سے شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ آخر میں جی ٹی اے ضلع کچھی کی جانب سے تمام مہمانوں اور امیدواروں کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :