کراچی‘ ڈمپر کی کار کو ٹکر، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

شناخت 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی گئی

پیر 12 مئی 2025 12:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) شہر قائد میں ڈمپر کی کار کو ٹکر سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب پیش آیا، ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اسامہ سلیمان کا بیٹا تھا، حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔