Live Updates

قابض حکام نے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا

پیر 12 مئی 2025 15:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔بھارتی پولیس کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ سرحدی دیہات کے لوگ اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں کیونکہ وہاں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات