Live Updates

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیشکش خوش آئند ہے، سردارعتیق احمد خان

پاکستان اور ہندوستان کو اس پیشکش سے استفادہ حاصل کرنا اورہندوستان کو اس پیشکش پر کوئی اعتراض نہیں ہوناچاہیے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 12 مئی 2025 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیشکش خوش آئند ہے۔پاکستان اور ہندوستان کو اس پیشکش سے استفادہ حاصل کرناچاہیے۔ہندوستان کو اس پیشکش پر کوئی اعتراض نہیں ہوناچاہیے۔کشمیری مجاہدین شہدء ،غازیوں ،مائوں بہنوں بیٹیوں کوسلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت مودی کی بارہا کوششوں کے باوجود آج مسئلہ کشمیر پھر زندہ اور تازہ ہوگیا۔

ا ن خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیںجن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جنگ بندی اہم قدم ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی ہوگی۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مستقل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔ حکومت پاکستان میاں شہباز شریف اور اتحادی جماعتوں کاشکریہ ادا کرتاہوں اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی طبقات میڈیا ،سوشل ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک قوم بن کردکھا یا۔

بنیان مرصوص آپریشن نے یہ ثابت کردیا کہ ساری قوم ،افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان اور ہندوستان کو امریکہ کی ثالثی قبول کر نی چاہے۔آرمی چیف ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے کشمیریوں اور پاکستانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطا فرمائے۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔پاکستان کے تمام دوست ممالک بشمول چین، امریکہ، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات