Live Updates

لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد علی میاں کا بھارتی جارحیت کا بھرپور دینے پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

پیر 12 مئی 2025 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد علی میاں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور تاریخی جواب دینے پر افواجِ پاکستان، بالخصوص پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں محمد علی میاں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے،قوم اورافواجِ پاکستان سرخرو ہوئیں جبکہ شہداہمیشہ کیلئے امر ہو گئے،پوری قوم غازیوں اور مجاہدین کو سلام پیش کرتی ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محمد علی میاں نے کہا کہ جو کاری ضرب ہماری بہادر افواج، خصوصاً فضائیہ نے دشمن پر لگائی ہے، ا س سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ہماری دھاک بیٹھ گئی ہے،آج دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک پروفیشنل، مو ثر اور جری افواج موجود ہے جو عمل سے دشمن کو جواب دینا جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی اب جلد ہی بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔ محمد علی میاں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستان نے عسکری محاذ پر دشمنوں کے دانت کھٹے کئے ہیں اسی طرح اب جلد ہی معاشی محاذ پر بھی بے مثال کامیابیاں حاصل ہونگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات