Live Updates

معروف شاعرسید ضمیرجعفری کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

پیر 12 مئی 2025 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) اردو ادب کے معروف شاعر اور مزاح نگار سید ضمیر جعفری کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے۔سید ضمیر جعفری یکم جنوری 1916 کو ضلع جہلم میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید ضمیر حسین تھا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بطور صحافی عملی زندگی کا آغاز کیا، بعدازاں فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور میجر کے رینک پر پہنچ کر ریٹائرڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا شمار اردو کے اہم مزاح گو شاعروں میں ہوتا ہے، ان کے شعری مجموعہ جات میں ضمیر ضرافت، نشاط تماشا، کارزار، لہو ترنگ ما فی الضمیر، مسدس بے حالی، ضمیریات، قریہ جاں قابل ذکر ہیں، ان کی کئی نثر نگاری پر مشتمل کتابیں بھی شائع ہوئیں۔1984 میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔سید ضمیر جعفری کا 12 مئی 1999 کو نیویارک میں انتقال ہوا، وہ راولپنڈی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات