گوشت کا گڑھ ٹولنٹن مارکیٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

ٴڈی جی فوڈاتھارٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے کا میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن

پیر 12 مئی 2025 22:07

گوشت کا گڑھ  ٹولنٹن مارکیٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) گوشت کا گڑھ ٹولنٹن مارکیٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈی جی ایل ڈی اے نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کیا جس میں 5ہزار 850کلو بیمار مضر صحت مرغیاں اور مضر صحت گوشت تلف کی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں21 سپلائرز، شاپس میں موجود 55ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 5سپلائرز کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔

(جاری ہے)

بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معا?نہ کیا۔ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

متعلقہ عنوان :