جیکب آباد میں ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار بلوچستان کا رہائشی جاں بحق

پیر 12 مئی 2025 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)جیکب آباد میں ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار بلوچستان کا رہائشی فوت دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بقا پل کے قریب تیز رفتا ر ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بلوچستان کے علاقے چتن پٹی کا رہائشی عبدالکریم بروہی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مسمات جمیلہ اپنے معصوم بیٹے سائیں بخش اور ایک لڑکی امام زادی بروہی زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔