جیکب آباد کی واپڈ اکالونی میں ڈکیتی ،مسلح افراد نے سیپکو اے ایل ایم کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا

پیر 12 مئی 2025 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)جیکب آباد کی واپڈ اکالونی میں ڈکیتی ،مسلح افراد نے سیپکو اے ایل ایم کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا ، 12تولہ زیورات ، 16لاکھ نقدی آئی فون اور دیگر سامان لیکر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود واپڈا کالونی میں گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات ہوئی مسلح افرادنے سیپکو اسسٹنٹ لائن مین عبدالرزاق کلوڑ کے گھر میںداخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور گھر سے 12تولہ زیورات ، 16لاکھ نقدی ، آئی فون سمیت پانچ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے جیکب آباد میںچوری رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام میںپولیس بے بس نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں ڈکیت شہر میںدندناتے پھر رہے ہیںواردات کرکے آسانی سے فرار ہوجاتے ہیںاور پولیس ڈکیتوں کاکچھ بھی بگاڑ نہیں پاتی ۔