Live Updates

ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے،فدا محمد خان

پیر 12 مئی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مردان کے صدر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر رہی ہے اور ہر سال باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواتی ہے جس میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات حصہ لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فدا محمد خان نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہئے کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کو سہولیات فراہم کرے تاکہ ملک میں کھیلوں کو گراس روٹ سطح پر فروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فیڈریشنز کی طرح پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی مالی معاونت کرے تو پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکتی ہے جو سپورٹس فیڈریشنز کو ایک تیار کھلاڑی مل سکتا ہے اور فیڈریشنز ان کھلاڑیوں کو مزید تربیت دے کر بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تا کہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات