Live Updates

سکھر میں پاک فوج کی شاندار فتح کی خوشی میں تاجر اتحاد اور دیگر تنظیموں کی ریلیاں

پیر 12 مئی 2025 21:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سکھر میں پاکستان اور افواج پاکستان کی کامیابی کی خوشی میں ریلیاں نکالی گئی ۔ ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی آل تاجر اتحاد کی جانب سے بھارت کی شکست اور پاک فوج کی کامیابی کی خوشی میں ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تاجر اتحاد سکھر اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں شاندار ریلیاں نکالیں ۔ ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور ایک ہی ضرب سے مٹی میں ملا دیا ، بھارت کا جنگی جنون اب اتر چکا ہے ، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات