Live Updates

شان ٹیٹ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

منگل 13 مئی 2025 08:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بائولر شان ٹیٹ کو بائولنگ کوچ مقرر کردیا۔بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 42 سالہ شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر سے بی سی بی نے نومبر 2027تک کا معاہدہ کیا ہے۔

شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔شان ٹیٹ 2007 کے آسٹریلوی ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا حصہ تھے اور 95 بین الاقوامی وکٹوں کے ساتھ تمام فارمیٹس میں 59 مرتبہ اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔شان ٹیٹ نے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس وقت عروج پر ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم میں آنے والے تیز گیند بازوں کے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ فل سیمنز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ایک منافع بخش پیشکش تھی، جس میں مسترد نہیں کر سکا۔کوچنگ سٹاف میں شان ٹیٹ کا اضافہ گزشتہ پیس بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کی رخصتی کا باعث بنا، جنہوں نے مارچ 2024 میں بنگلہ دیش کو جوائن کیا تھا۔ وہ رواں سال کے شروع میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات