Live Updates

پونے میں فلسطین کے حق میں ریلی کے شرکاء پر ہندوتوا بلوائیوں کا حملہ

منگل 13 مئی 2025 11:52

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بھارت کے شہر پونے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرنے والے کارکنوں اور رضاکاروں پر ہندوتوا گروپوں نے حملہ کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں شامل کارکن کاروے نگر میں پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے ،جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی تھی جب ہندوتوا گروپوں کے بلوائیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

بی جے پی لیڈر مہیش پاولے کی قیادت میں بڑی تعداد میں بلوائی موقع پر پہنچے اور انہوں نے ریلی کے شرکاکوتشدد کا نشانہ بنایا۔ہندوتوا بلوائیوں نے خواتین کو خاص طور پر نشانہ بنایااور انہیں عصمت دری اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ بعض کے کپڑے پھاڑ دئے گئے ۔ شکایت درج کرانے کے باوجود، پولیس نے ہندوتوا بلوائیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔علاقے کی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات