میہڑ،انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بجلی بند، 10 طلبہ بیہوش

منگل 13 مئی 2025 21:26

میہڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)میہڑ کے علاقے رادھن میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحاناتات کے دوران امتحانی سینٹر کی بجلی بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

پرنسپل کے مطابق میہڑ گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول میں گرمی کی شدت سے 10 طلبا نیم بے ہوش ہوگئے۔پرنسپل نے بتایا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 9 سے 11 بجے تک بجلی بند رہتی ہے۔ڈیوٹی انچارج گرڈ اسٹیشن رادھن نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند ہے۔

متعلقہ عنوان :