Live Updates

ہوگیا جس کا ڈر تھا ،پاکستان اور چین کو ایک نہیں ہونے دینا: راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل

منگل 13 مئی 2025 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا سٹرٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔

تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف سب سے بڑاجرم ہوگا۔ اپنی تقریر میں کانگریس رہنما نے مزید کہا تھا کسی وہم میں نہ رہیں، اپنے سامنے کھڑی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات