سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سے کراچی میں مقیم کشمیری رہنمائوں کی ملاقات

سندھ میں بسنے والے ہر قومیت سے وابستہ بچوں کو اسکاوٹ تحریک میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے، جسٹس(ریٹائرڈ)حسن فیروز

پیر 26 مئی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس(ریٹائرڈ)حسن فیروز سے کراچی میں مقیم کشمیری رہنمائوں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدراظہر اعوان ، پاک نیشنل ہیومن رائٹس کونسل کے بانی سید جاوید حسین شاہ، خواتین ونگ کی صدر مہناز اختر اعوان کی قیادت میں کشمیریوں کے ایک وفد نے صوبائی اسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیری رہنماوں نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بسنے والے کشمیریوں کے کمیونٹی اسکاوٹس گروپ کہ قیام میں تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر جسٹس حسن فیروز نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے ہر قومیت سے وابستہ بچوں کو اسکاوٹ تحریک میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے یہ بچے سندھ کے بچے ہیں کشمیریوں کے اسکاوٹ گروپس کے قیام میں بھرپور مدد کی جائیگی اور انہیں اسکاوٹ تحریک کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سید اختر میر، اسسٹنٹ سیکرٹری فرقان احمد یو سفی ،کشمیری رہنما الطاف شاہ ، راجہ ظہیر، ڈاکٹر غلام حسین شیخ ،محمد اصغر گجر ، شمیم اختر، منیبہ اختر ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔