یورپی یونین نے شام کے خلاف تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی

جمعرات 29 مئی 2025 16:26

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)یورپی یونین کے ممالک نے شام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے ،سوائے ان پابندیوں کے جوسکیورٹی بنیاد پر عائد ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کی اعلی سفارت کار کاجا کیلس نے کہا ہے کہ جنگسے تباہ حال ملک شام کی تیزی سے تعمیر نو کو آسان بنانے کیلئیشام کا مرکزی بینک اور دیگر قرض دہندگان ایک بار پھر یورپی مالیاتی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے بلاک کے پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے کئے گئے سیاسی فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بالکل درست ہے۔اس تاریخی وقت میں یورپی یونین کے لئے شام کی بحالی اور تمام شامیوں کی خواہشات کو پورا کرنے والی سیاسی منتقلی کی حقیقی حمایت کرنا شامل ہے ۔