کر اچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سمر کیمپ کا آغاز15جون سے ہوگا

پیر 9 جون 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)کر اچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکرٹری زاہد ملک نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سمر کو پنگ کیمپ گرلز اور بوائیز کھلاڑیوں کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا آغاز 15 جون سے اور اختتام 15 جولائی کو ہوگا اس کیمپ میں 8 سال سے 20 سال تک کے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں کیمپ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ حاجی محمد اشرف یحیی سے 7 بجے نا 8 بجے شام انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر رابطہ کریں کیمپ میں انٹرنیشنل ظفر اقبال, چوہدری ، عامر شریف, انجینر زین العابدین چنہ کوچنگ کے فرائض انجام دینگے جبکہ راج کمار لکھوانی اور زعیمہ خاتون ٹیکینکل امور میں معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :