Live Updates

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سینیٹری ورکرز اور سینیٹیشن سپروائزری اسٹاف کو عیدالاضحی پر شاندار خدمات پر مبارکباد

منگل 10 جون 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ،مرکزی صدر ملک نوید اعوان،مرکزی جنرل سیکریٹری نصیر الدین ہمایوں ملک،مرکزی قائدین بلال احمد،علی مردان شیخ،کشن لعل راجہ،پرویز چیدامسیح،عارف بھٹی،صوبائی چیئرمین سندھ رسول بخش شاہانی،چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز،چیئرمین کے پی کے سوار خان،چیئرمین بلوچستان غلام نبی کاکٹر اور رہنماؤں و یونینز رہنماؤں نے عیدالاضحی کے موقع پر سینیٹری ورکرز کی خدمات کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے مبارک موقع پر پاکستان بھر میں قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے پر شعبہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران، نگران عملہ ،سینیٹری ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی عوامی خدمات کی روایات کو برقرار رکھا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے وہ پورے خلوص سے ادا کرتے آ رھے ھیں۔یہ فریضہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن./میونسپل کمیٹی ھو یا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دونوں ادوار میں اسی بیسروسامانی میں بھی ایمان داری سے ادا کیا ہے۔البتہ چاروں صوبائی حکومتوں بلخصوص سندھ و پنجاب نے حکومتی سطح پر میڈیا کے ذریعے اسکی بڑی بھرپور تشہیر کی۔

لیکن صد افسوس حکومت پنجاب ،کے پی کے،سندھ نے اداروں کے ملازمین (وہ آفیسر ھو یا ورکر) انکی شرائط ملازمت کی طرف توجہ دینے کی زحمت گوارا نہ کی ھے کہیں کنٹریکٹ ملازمین ھیں، تو کوئی ڈیلی ویجز ملازم ہے بلکہ کچھ تھرڈ پارٹی کے ورکرز بھی ھیں انکو سرکار کے ماتحت ھونے کے باوجود مسقل نہیں کیا گیا ھے۔ حکومت پنجاب،کے پی کے اور سندھ نے اس تشہیری مہم پر جتنا بجٹ خرچ فرمایا ھے اور ابھی مزید جتنا خرچ کرے گی اس کے چوتھائی سے کم بجٹ میں یہ سروس رولز کے تحت مستقل ھو سکتے تھے۔

کہا جاتا ھے ریاست ماں جیسی ھوتی ھے مگر اسے سگی ماں جیسا ھونا چاہیے سوتیلی ماں جیسا نہیں۔ہمیں اپنی معزز عدلیہ سے بھی گلہ ھے کہ ان مظلوموں کے لئے دیئے گئے اب تک کے بیشتر فیصلوں پر بھی عمل درآمد نہیں کرا سکیں۔ اگر حکومت پنجاب ،کے پی کے اور سندھ اپنے نام اور کارنامے رہتی دنیا تک باقی رکھنا چاہتی ہیں تو ان قومی ھیروز اور فرنٹ لائن سولجرز کو فوری طور پر مستقل فرما دینا چاہیے۔

یہاں وہ مزدور رھنما (کراچی سے پشاور تک )بھی خراج تحسین کے مستحق ھیں جنہوں نے اپنی اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ یہ دن گزارنے کی بجائے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے والے اپنے ان محنت کشوں ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ مقدس دن انکے ساتھ اس شدید گرمی میں گزارے ہیں۔لہذا انکی خدمات کو سرکاری طور پر سراہا جانا چاہیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات