Live Updates

وزیر ثقافت و سیاحت کی عوام کو سندھ دوست بجٹ پر مبارکباد

ہفتہ 14 جون 2025 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ بالخصوص سندھ کے عوام کو سندھ دوست بجٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بجٹ کو عوام دوست بجٹ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں زراعت ،صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کےلئے حکومت سنجیدہ اقدامات پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے مزدور نوکری پیشہ افراد کو براہ راست فائدہ ہوگا۔سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت و سیاحت پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعلی سندھ کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں سے معاشی صورتحال بہتر بنائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی اور عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موہن جو دوڑو اور کینجھر جھیل کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر وزیراعلی سندھ کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں سائٹس پر ترقیاتی کام سے سیاحوں کو سہولت ملے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات