پاکستان فلاح پارٹی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اتوار 15 جون 2025 17:50

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران پر ہونیوالیاسرائیلی حملوں کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے درحقیقت مسلم دنیا کو پیغام ہے کہ امت مسلمہ کے قاتل یکجان ویک زبان ہیں اگر مسلم امہ متحد اوریکجان ناہوئی تواسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح ایک ایک کرکیسب ممالک کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیگااسرائیل نے امریکی سرپرستی اشاریاوریورپی تعاون سے ایران پر حملہ کیاہے،اوریہ بدترین دہشتگردی اور غنڈہ پن ہے،اللہ تعالی ایران اور ایران کے عوام کی حفاظت فرمائے،پورا عالم اسلام امریکہ/یورپ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے نشانے پر ہے۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کے ممالک قطار میں خاموش کھڑے ذبح ہونے کا انتظار کررہے ہیں،او آئی سی /عالم اسلام آگے بڑھ کر کھل کر ایران کیساتھ کھڑا ہوجائے ورنہ باری باری سب کی باری۔عالمی برادری آگے بڑھ کر دہشتگرد ازرائیل کو روکے،اسرائیل تیسری جنگ عظیم شروع کرنا چاہتا ہیاوراسکا بھرپور جواب نا دیا گیا تواسرائیل کی جارحیت وبربریت وسفاکیت بڑھتی رہیگی امت مسلمہ کے حکمرانوں کو سسک سسک کرمرنییاشہادت جیسی عظیم نعمت میں سیکسی ایک کا انتخاب کرناپڑیگا۔