اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، ترک وزیرخارجہ

ہفتہ 21 جون 2025 16:56

استبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب ایران( جو ہمارا ہمسایہ ہے) پر حملہ کر کے خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فلسطینی، لبنانی، شامی، یمنی یا ایرانی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ واضح طور پر ایک اسرائیلی مسئلہ ہے۔انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صورتحال کو مزید بگڑنے اور ایسے پرتشدددور میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا جو علاقائی اور عالمی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالے۔