مولانا خانزیب کی شہادت،اے این پی کا مشاورتی اجلاس منگل کو طلب

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان نے مولانا خانزیب کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کا مشاورتی اجلاس (تھنک ٹینک) منگل صبح 11 بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا خانزیب کی شہادت کے بعد کی صورتحال، اے این پی کی جانب سے ممکنہ احتجاجی اقدامات اور ان کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔