عدالت نے شہری کی بازیابی کی درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی

پیر 14 جولائی 2025 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی ۔جسٹس فاروق حیدر نے محمد سرفراز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہری ریاض کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، ریاض حسین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عدالت ریاض حسین کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریاض کو تھانہ گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے خلاف منشیات کی برامدگی کا مقدمہ درج ہے، تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم ریاض کو جیل بھجوا دیا ہے جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی ۔