بنوں ، سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، سی ٹی ڈی

جمعرات 17 جولائی 2025 15:53

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کی3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ سے تھا۔ مارے گئے دہشت گرد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔