Live Updates

ہارون آباد میں بارش کے پانی میں ڈوب کر تین بچے ہلاک

جمعرات 17 جولائی 2025 20:10

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) ہارون آباد میں بارش کے پانی میں کھیلتے تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق انھیں کنٹرول روم سے کال موصول ہوئی کہ ہارون آباد کے علاقے چک 18 ون ار میں تین بچے بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ریسکیو کنٹرول روم نے فورا قریبی ایمبولنسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیں اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو سی پی ار دیا لیکن وہ بچ نہیں پائے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :