لیاری ، کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے دوخواتین جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے دو سگی بہنیں جاں بحق جبکہ خواتین اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، اب تک دو خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ بچوں سمیت تین افراد زخمی ہیں۔ڈی آئی جی سائوتھ زون سید اسد رضا نے بھی ریسکیو اور تحقیقات کی جاری کوششوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیاجہاں پولیس اور رضا کار موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔