پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 بارے افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

جمعرات 17 جولائی 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پرائس کنٹرول سے متعلق نئے قوانین بارے افسران کو آگاہی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 بارے افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پرائس کنٹرول اور کماڈیٹیز ایکٹ 2024 کے قانونی پہلوئوں پر ماہر قانون عمر ورک نے تربیتی لیکچر دیا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول سیکرٹریٹ میں افسران کے تربیتی سیشنز میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کو متحرک کیا گیا ہے، فیلڈ افسران کو قیمتوں کی رپورٹنگ اور ڈیجیٹل سسٹم اپنانے کیلئے عملی طریقے سکھانا بے حد ضروری ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے فیلڈ آپریشن میں آنیوالے مسائل اور دیگر اقدامات بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے ضلعی سطح پر ای گورننس سسٹم تشکیل دیا گیا ہے، ورکشاپ کا مقصد افسران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے شفافیت اور موثر عملدرآمد کروانا ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ سیدہ رملہ علی اور اے ڈی جی کماڈیٹیز مینجمنٹ ازوبا عظیم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔