شیخوپورہ،ٹریفک وارڈ ن کو 25عدد باڈی کیم کیمرے تقسم کیے گئے

جمعہ 18 جولائی 2025 16:33

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ایس پی آپریشن شیخوپورہ ڈاکٹر خدیجہ عمر کی زیر نگرانی میں ٹریفک وارڈ ن کو 25عدد باڈی کیم کیمرے تقسم کیے گئےجو کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن اپنی باڈی کے ساتھ لگا ئیں گے جس کا مقصد ٹریفک وارڈن سے عوامی شکایات کا حل، کرپشن کا خاتمہ،دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کا عوام و الناس کے ساتھ رویہ،ٹریفک حادثات میں قصور وار کا تعین کرنے میں مددکا ملنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی آپریشن ڈاکٹر خدیجہ عمر نے تمام ٹریفک وراڈن افسران و ملازمان کو باڈی کیم کیمروں کے متعلق بریف کر تے ہو ئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ کا باڈی کیم لگانا آپ کے خلاف جھوٹی عوامی شکایات پر اس کی ریکارڈنگ سے قصور وار کا تعین کر نے میں مددمل سکے گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کا تعین کر نے اور ان کا احتساب کر نے میں مددملے گی۔\378

متعلقہ عنوان :