پشاور تھانہ داودزئی پولیس کی کارروائی، شہری کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی سلیم خان خلیل نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عاطف اور مقتول اکرم خان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم نے تیز دھار آلے کے پے درپے وار کرکے مقتول اکرم خان کو قتل کردیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےگرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش واقعہ کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا، جس کے قبضے سے تیز دھار آلہ چاقو بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ مقتول کے والد غنی الرحمان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :