ڈی ایس پی پسرور کی کھلی کچہری ،سائلین كے مسائل سنے

جمعہ 18 جولائی 2025 16:35

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈی ایس پی پسرور طاہر ورک نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج جمعہ کو ڈی ایس پی پسرور طاہر ورک نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے ۔ڈی ایس پی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے حل طلب شکایات سن کر فوری حل کیں اور باقی متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :