کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان اور آر پی او سرگودھا ڈویژن کا حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے خوشاب کے مختلف علاقوں کاد ورہ

جمعہ 18 جولائی 2025 16:35

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان اور آر پی او سرگودھا ڈویژن نے حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر خوشاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ہموکہ، ٹھٹھی گنجھیرا اور لنگر والا پل کے مقامات پر پہنچ کر ممکنہ سیلابی صورتحال، پانی کے بہاؤ اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج نے موقع پر موجود افسران کو ایمرجنسی تیاریوں، عملے کی تعیناتی اور دستیاب وسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاری مکمل رکھی جائے، وسائل کو مکمل فعال رکھا جائے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :