لبنان کو مستقل بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ

لبنانی حکام شدید اور بڑھتے ہوئے دبائومیں ہیں،خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس پلاسچارٹ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:40

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان کو مستقل بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے حکام شدید دباو کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے اجلاس میں قرارداد 1701 (2006) کے نفاذ بارے بریفنگ کے دوران، لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس پلاسچارٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ لبنانی حکام شدید اور بڑھتے ہوئے دبائومیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان، جس کو بڑی، پائیدار بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے، اس کے ارد گرد علاقائی حرکیات تیزی سے تبدیل ہونے کے باعث ایک طرف ہو جانے کا خطرہ ہے ایک تلخ حقیقت جسے تسلیم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ لبنان میں حقیقی تبدیلی کو متاثر کرنے کے مواقع کی موجودہ کھڑکی غیر معینہ مدت تک کھلی نہیں رہے گی۔