پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے اور ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے اور ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے گیارہویں روز ٹیم وائٹ اور ٹیم گرین کے درمیان اوول گراؤنڈ میں پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیکی مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو گی۔ کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جا سکے۔