آٹوفنانسنگ میں 20فیصد کی لمبی چھلانگ،ا سٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)آٹوفنانسنگ میں 20فیصد کی لمبی چھلانگ کا ریکارڈ قائم،اسٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک کے جاری ڈیٹا کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے حاصل قرضوں کاحجم سالانہ231ارب سے 277ارب روپے ہوگیا، گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینک سے حاصل قرض ایک ماہ میں271ارب سے بڑھ کر277روپے ہوگئے۔اسی طرح نجی شعبوں کیقرضے جون 25میں 12.3 فیصد بڑھ کر9ہزار626ارب روپے پر پہنچ گئے، بینکوں سے جون 25میں کاروباری قرضوں کی شرح بڑھ کرسالانہ 13.2 فیصد رہی۔علاوہ ازیں صارفین نے کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں 29.7 فیصد کااضافہ دکھایا، گھر بنانے کے قرضوں میں سالانہ 1.7 فیصد کا معمولی اضافہ رہا۔

متعلقہ عنوان :