اسرائیل اور شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، امریکا

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) امریکا کے شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس بریک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق ہفتے کی صبح ایکس پر جاری بیان میں تھامس بریک نے شام کے تمام مسلح اور متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور ایک متحد و پرامن شام کی تعمیر میں حصہ لیں۔انہوں نے خاص طور پر دروز اور بدو قبائل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دروز اور بدو برادریوں سے بھی ہتھیار پھینکنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا۔