اسرائیل سات اکتوبر واقعہ کی تکرار روکنے کے لیے ایک الگ مقام بنا رہا ہے،اسرائیلی اخبار

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:14

اسرائیل سات اکتوبر واقعہ کی تکرار روکنے کے لیے ایک الگ مقام بنا رہا ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فوج اسرائیلا نامی ایک نیا اور الگ تھلگ مقام بنا رہی ہے جس کا مقصد حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے گئے حملے جیسی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو روکنا ہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ مقام اسرائیل کے رہائشی علاقوں کے قریب کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے ایک اضافی دفاعی لائن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ یہ مقام دو دیگر قریبی مقامات کے ساتھ بیت حانون، بیت لاہیا، جبالیا کی بلندیوں اور غزہ شہر پر ایک سٹریٹیجک نظارہ فراہم کرتا ہے۔969ویں بٹالین کے ایک کمانڈر جنہوں نے نئے مقام کی تعمیر پر کام کیا نے بتایا کہ تعمیراتی عمل میں ان کی افواج کو چند ہفتے لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ سیاسی سطح ان کی بٹالین کو مستقبل میں اس مقام کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔

نئے مقام پر کئی فوجیوں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کسی بھی دن غزہ میں نئی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی غیر متوقع واپسی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے کنٹرول سے باہر ہوگا۔اس کے علاوہ اخبارنے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مارچ 2024 میں اعلان کیا تھا کہ اس نے خان یونس میں تین ماہ کی لڑائی کے بعد حماس کی 85 فیصد سٹریٹیجک سرنگیں تباہ کر دی ہیں۔

فوجی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حماس کی تمام یا زیادہ تر سٹریٹیجک سرنگیں - جن میں ہتھیاروں کی فیکٹریاں، اعلی قیادت، انٹیلی جنس اور مواصلاتی مراکز شامل ہیں - تباہ ہو چکی ہیں۔ ان دنوں بیت حانون یا بیت لاہیا میں جو زیادہ تر سرنگیں مل رہی ہیں اور تباہ کی جا رہی ہیں وہ چھوٹی سرنگیں ہیں جو نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔