خیبرپختونخوا،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اور مختلف بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:52

خیبرپختونخوا،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے چارگلی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارگلی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ آصف ولد مرسلین اور اس کی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں جاں بحق میاں بیوی کو ٹائپ ڈی اسپتال رستم منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اور مختلف بیانات کی روشنی میں واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔