وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے‘مریم نواز

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:52

وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے‘مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں (ن) لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مثالی گائوں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں معیاری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 12ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔