معرکہ حق میں شاندار کامیابی ، آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری ریلیز کردی

ڈاکومنٹری میں معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،ڈاکومنٹری میں جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سچ پر مبنی ہیں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 19 جولائی 2025 12:42

معرکہ حق میں شاندار کامیابی ، آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی 2025)معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری ریلیز کردی، ڈاکومنٹری میں معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،ڈاکومنٹری میں جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سچ پر مبنی ہیں، ریلیز ڈاکومنٹری میں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ڈاکومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں۔ ڈاکومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔ریلیز ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ ترجمان (آئی ایس پی آر)کی ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی ہے۔

ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے ہیں۔ ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری ریلیز کرنے پر ناظرین کی جانب سے آئی ایس پی آرکو سراہا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی مسلح افواج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ''آپریشن بنیان المرصوص'' کی شاندار کامیابی کے بعد ایک ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز کیاتھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے کا عنوان دھڑکن پہ ایک ہی نام تھا۔ نغمے میں آپریشن بنیان المرصوص کی عظیم کامیابیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا تھا جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کیاتھا۔لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے تھے۔

ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سر پاکستانی کی آواز تھے۔نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے تھے۔نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی  بھرپور ترجمانی کی گئی تھی۔نغمے کے بول شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عہد دلاتے تھے۔نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔

پاک وطن ہمیشہ اللہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔ملکی دفاع کیلئے پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ موجود تھے۔نغمے کے بول دشمن یہ یاد رکھے ہر لمحہ تیار ہم صرف نعرہ نہیں عزم ہے۔پاک وطن، پاکستان نغمے کا مرکزی پیغام: حب الوطنی اور اتحاد۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار تھا۔