
vivo Y19s Pro اب پاکستان میں دستیاب: انداز، طاقت اور کارکردگی صرف 43,999 روپے میں
ہفتہ 19 جولائی 2025 13:35

یہ فون ویوو کے منفرد اسٹائلش ڈیزائن، دل کو بھا لینے والے آڈیو-ویژول تجربے، قابلِ اعتماد پائیداری، اور بہترین کیمرہ صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے، تاکہ یہ آپ کی مصروف زندگی اور فرصت کے لمحات دونوں کا بہترین ساتھی بن سکے۔ Y19s Pro کی قیمت 43,999 روپے مقرر کی گئی ہے، جو اسے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے اُن صارفین کے لیے جو خوبصورتی، کارکردگی اور مناسب قیمت کو اہمیت دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
محمد زُہیر چوہان، ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی ویوو، نے کہا:
''Y19s Pro اُن تمام خصوصیات کو مزید بہتر بناتا ہے جن سے صارفین پہلے ہی محبت کرتے ہیں۔ یہ اُن افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جو ایک ہی ڈیوائس میں قابلِ بھروسہ کارکردگی، زیادہ اسٹوریج، اور جدید ڈیزائن چاہتے ہیں۔''
زبردست پاور، جو ساتھ نبھائے لمبے عرصے تک
Y19s Pro6000 mAh کی زبردست بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو کہ پچھلے ماڈل سے کہیں بہتر ہے، اور ایک ہی چارج پر زیادہ دیر تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چاہے آپ نیویگیشن استعمال کر رہے ہوں، ٹک ٹاک دیکھ رہے ہوں، گیمز کھیل رہے ہوں یا پیاروں سے رابطے میں ہوں Y19s Pro آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتا ہے، یہاں تک کہ 9 گھنٹے کے لگاتار اور شدید استعمال کے بعد بھی 30فیصد بیٹری باقی رہتی ہے۔
44W فلیش چارج کی بدولت یہ فون نہایت تیزی سے چارج ہوتا ہے صرف 50 منٹ میں 20 فیصد سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے تاکہ آپ بغیر کسی تاخیر کے اپنے کام پر واپس آ سکیں۔
ویوو کا 5 سالہ بیٹری ہیلتھ پروٹیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ 1700 بار چارج-ڈسچارج سائیکل کے بعد بھی بیٹری کی کارکردگی 80فیصد تک برقرار رہے۔
چاہے روزمرہ کی مصروفیات ہوں یا لمبے سفر، Y19s Proایک طویل المدتی ساتھی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اندر سے مضبوط، باہر سے بھی
Y19s Pro کو خاص طور پر مضبوطی اور تحفظ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کا اینٹی ڈراپ ڈیزائن اسے اسکرین سے لے کر فریم تک محفوظ بناتا ہے۔
اس کے اندر ایک جامع کشننگ اسٹرکچر اور حرکت کو جذب کرنے والے مواد استعمال کیے گئے ہیں جو اتفاقی گرنے کی صورت میں اہم پرزوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
اس مضبوط تعمیر نے SGS فائیو اسٹار ڈراپ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور ملٹری گریڈ سرٹیفکیشن حاصل کی ہے، جو روزمرہ کے استعمال میں اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔
IP64 ریٹنگ کے ساتھ، یہ فون دھول اور پانی سے محفوظ ہے مطلب کہ یہ اسپلیش، بارش، اور ہوا میں موجود ذرات کا سامنا کر سکتا ہے۔
اس کا ڈسٹ ریزسٹنٹ ڈیزائن باریک دھول، ریت، اور دیگر ذرات کو روک کر اسے ساحل یا آؤٹ ڈور استعمال کے لیے بھی قابلِ اعتماد بناتا ہے۔
یہاں تک کہ جب آپ کی انگلیاں گیلی ہوں، تب بھی اس کا ٹچ اسکرین ردِ عمل دیتا ہے، جس سے ٹائپنگ، سوائپنگ اور زوم کرنا بلاتعطل جاری رہتا ہے۔
اور مضبوطی صرف باہر تک محدود نہیں۔ Y19s Pro کو اندرونی طور پر بھی لمبے عرصے تک بہتر کارکردگی کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ 36 ماہ کے ہموار تجربے کی ضمانت دیتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ سالوں کے استعمال کے بعد بھی ایپس اور فائلز کے ساتھ پرفارمنس متاثر نہیں ہوتی۔
یہ ہے حفاظت اور قابلِ بھروسہ کارکردگی ایک نئی تعریف کے ساتھ۔
شاندار کارکردگی اور بھرپور تجربہ، ایک ساتھ
Y19s Pro صارفین کی روزمرہ زندگی، ملٹی ٹاسکنگ، اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پسِ منظر میں بہتر پراسیسنگ اور وافر اسٹوریج کی بدولت، یہ فون ایپس کے درمیان تیز اور بغیر رکاوٹ سوئچنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے چاہے آپ براؤزنگ کر رہے ہوں، چیٹنگ، گیمز کھیل رہے ہوں یا اسٹریمنگ۔
اس کا 6.68 انچ کا ہائی برائٹنیس ڈاچ ڈسپلے اور 90Hz ریفریش ریٹ ہر اسکرول، ٹچ، اور سوائپ کو نہایت ہموار اور ریسپانسیو بناتا ہے سوشل میڈیا، گیمز، ویڈیوز یا موبائل پر کام کے لیے بہترین۔
اسکرین کی روشنائی 1000 نٹس تک جا سکتی ہے، جس کی وجہ سے سورج کی روشنی میں بھی واضح اور شفاف نظر آتا ہے۔
TV Rheinland کی لو بلو لائٹ سرٹیفکیشن کے ساتھ، اسکرین آنکھوں پر دباؤ کم کرتی ہے تاکہ لمبے وقت تک آرام دہ دیکھنے کا تجربہ ممکن ہو۔
اس کے ساتھ، ڈوئل سٹیریو اسپیکرز 300٪ تک والیوم بڑھا سکتے ہیں، جس سے آواز گہرائی اور وسعت کے ساتھ سنائی دیتی ہے چاہے وہ میوزک ہو یا ویڈیو۔
ہر لمحے کے لیے ایک شاندار کیمرہ
فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے Y19s Pro روزمرہ کے لمحات کو آسانی اور وضاحت کے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے لیس ہے۔
اس کا 50 میگا پکسل کا ہائی-ڈیفینیشن مین کیمرہ ہر منظر میں صاف، شوخ اور تفصیلی تصاویر لیتا ہے۔
چاہے وہ اچانک لی گئی سیلفی ہو، نارمل پورٹریٹ، یا کم روشنی کا ماحول پورٹریٹ اور نائٹ موڈز کی مدد سے ہر تصویر متاثر کن نظر آتی ہے۔
یہ کیمرہ سیٹ اپ حقیقی زندگی کے لمحات کو مؤثر انداز میں قید کرتا ہے، اور ہر کسی کو تخلیقی اور اعلیٰ معیار کی فوٹوگرافی کا آسان موقع دیتا ہے۔
دلکش ڈیزائن: ہر جزو میں ایک اظہار
ویوو نے ہمیشہ ڈیزائن کے شعبے میں جدت دکھائی ہے، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو فیشن اور انفرادیت کو پسند کرتے ہیں۔
Y19s Pro میں متعارف کروایا گیا ہے ڈائنامک لائٹ، جو پچھلے کیمرہ ماڈیول میں خوبصورتی سے مربوط ہے۔
یہ انٹرایکٹو لائٹنگ فیچر صارفین کو روزمرہ کے لمحات جیسے کہ کال کا آنا، گیم کا آغاز، میوزک بجانا، تصویر لینا یا چارجنگ کے دوران ایک منفرد بصری انداز فراہم کرتا ہے۔
یہ صرف ایک ڈیزائن عنصر نہیں، بلکہ فون کو ایک فیشن ایبل اور اظہارِ ذات کی علامت بناتا ہے۔
تین خوبصورت رنگ، آپ کے انداز کے مطابق
Y19s Pro تین دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جو قدرتی حسن سے متاثر اور ایک شفاف، چمکدار فنش کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں:
گلیشیئر بلیو برفانی گلیشیئرز کی ٹھنڈی، پُرسکون خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا الگ گلیشیئر ٹیکسچر طاقت اور سکون کا امتزاج پیش کرتا ہے۔
پرل سلور روشنی میں تبدیل ہونے والی رینبو جیسی چمک کے ساتھ دلکش اور نرم انداز پیش کرتا ہے، جو ہر حرکت کے ساتھ نرمی اور دلکشی دکھاتا ہے۔
ڈائمنڈ بلیک کلاسیکی، سادہ مگر جدید انداز رکھنے والوں کے لیے۔ اس میں باریک ڈائمنڈ ٹیکسچر ہے، جو بصری گہرائی اور ایک ہموار فِنش فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
vivo Y19s Pro پاکستان بھر میں 6GB RAM + 128GB اسٹوریج ورژن میں دستیاب ہوگا، جس کی قیمت روپے 43,999 مقرر کی گئی ہے۔
صارفین یہ ڈیوائس 19 جولائی سے خرید سکتے ہیں۔
vivo جامع بعد از فروخت سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں شامل ہیں:
ایک سال کی وارنٹی برائے Y19s Pro
15 دن کی مفت تبدیلی کی سہولت
6 ماہ کی وارنٹی لوازمات (Accessories) کے لیے
یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور ملک کی تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔
خصوصی پیشکش:
Zong 4G صارفین کے لیے ایک اضافی فائدہ اگر وہ اپنی Zong سم کو سلاٹ 1 میں لگاتے ہیں، تو وہ حاصل کر سکتے ہیں 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ
(ہر ماہ 2GB، 6 ماہ تک)۔
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں:
(vivoکا آفیشل پروڈکٹ پیج)
vivo کے بارے میں
vivo ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو صارفین کے لیے بہتر مصنوعات اور اسمارٹ خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کام کرتی ہے۔
یہ کمپنی انسان اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان ایک پُل بنانے کا عزم رکھتی ہے، تاکہ صارفین کو زیادہ آسان اور بااختیار موبائل لائف اسٹائل فراہم کیا جا سکے۔
vivo کی بنیاد کچھ بنیادی اصولوں پر رکھی گئی ہے جن میں شامل ہیں:
Benfen (درست کام کو درست طریقے سے انجام دینا)، صارف مرکوز سوچ، ڈیزائن پر مبنی اقدار، مسلسل سیکھنے کا جذبہ اور ٹیم ورک۔
vivo نے پائیدار ترقی کی حکمتِ عملی اپنائی ہے، تاکہ ایک صحت مند، پائیدار اور عالمی معیار کی کمپنی بن کر ابھر سکے۔
vivo دنیا بھر میں بہترین مقامی ٹیلنٹ کو یکجا کر کے نئی بلندیاں حاصل کر رہا ہے۔
کمپنی نے Shenzhen, Dongguan, Nanjing, Beijing, Hangzhou, Shanghai, Xi’an سمیت کئی شہروں میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے ہیں، جو 5G، مصنوعی ذہانت (AI)، صنعتی ڈیزائن، امیجنگ سسٹم اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے ہیں۔
vivo نے ایک ذہین مینوفیکچرنگ نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے (جن میں وہ بھی شامل ہیں جو vivoکی اجازت سے چل رہے ہیں)، جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 200 ملین اسمارٹ فونز پر مشتمل ہے۔
اس وقت تک vivo کا سیلز نیٹ ورک 60 سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے، اور 500 ملین سے زائد صارفین دنیا بھر میں vivo پر اعتماد کرتے ہیں۔
Benfen ایک چینی اصطلاح ہے، جس کا مطلب ہے“صحیح کام کو درست انداز میں کرنا” اور یہی vivo کا مشن ہے: معاشرے کے لیے حقیقی قدر پیدا کرنا۔

مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.