وزیراعلی پنجاب کی محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:10

وزیراعلی پنجاب کی محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹیگری کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری تہنیتی پیغام میں محمد آصف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے محنت، مہارت اور عزم سے بھارتی حریف کو شکست دے کر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محمد آصف ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی متعدد بار کامیابیاں حاصل کیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مستقبل میں بھی محمد آصف کو اسی طرح کی مزید کامیابیاں عطا فرمائیں جس سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند ہو۔