دبئی میں پاکستانیوں کیلئے 600 سے زائد ملازمتوں کا اعلان

واک ان انٹرویوز 6 اور 7 اگست 2025ء کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پاکستان قونصل خانہ دبئی میں منعقد ہوں گے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 19 جولائی 2025 15:34

دبئی میں پاکستانیوں کیلئے 600 سے زائد ملازمتوں کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے 600 سے زائد آسامیوں کا اعلان کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ہورائزن لگژری ٹرانسپورٹ نے پاکستان کے قونصل جنرل دبئی کے تعاون سے کیریئر فیئر 2025ء کے تحت ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے 600 سے زائد آسامیوں کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

بتایا گیا ہے بھرتیوں کے لیے واک ان انٹرویوز 6 اور 7 اگست 2025ء کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پاکستان قونصل خانے دبئی میں منعقد ہوں گے، جہاں شرکت کے لیے درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستانی قومیت کے حامل ہوں، کم از کم 6 ماہ کا یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہوں، ان کی عمر کم از کم 22 سال ہو اور انہیں یو اے ای کے راستوں اور نیویگیشن سسٹمز کا اچھا علم ہو۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ کامیاب ہونے کے بعد جاب آفر ملنے والے امیدواروں کو ویزہ فری، میڈیکل انشورنس، آر ٹی اے کارڈ، فکسڈ تنخواہ کے ساتھ کمیشن، معاوضہ کے ساتھ تربیت اور سالانہ چھٹیوں کی سہولیات دی جائیں گی، تاہم امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سی وی اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کریں تاکہ فوری بھرتی عمل ممکن ہو سکے کیوں کہ یہ قدم پاکستانی ڈرائیورز کے لیے متحدہ عرب امارات میں پیشہ ورانہ مواقع کے دروازے کھولنے کی اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔