سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو دلی مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:29

سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔اپنے جاری بیان میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ محمد آصف نے شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف کامیابی ہمیشہ ایک خاص جذبہ رکھتی ہے، آج محمد آصف نے ایک اور ناقابلِ فراموش لمحہ قوم کو دیا۔

فائنل میں بھارتی کھلاڑی کے خلاف آصف کا جاندار کھیل نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ یہ فتح کو مزید یادگار بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے اس باصلاحیت کھلاڑی پر بجا طور پر ناز کرتی ہے۔ دعا ہے کہ محمد آصف مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کھیل کر پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں۔