شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے، علاج کیلئے امریکہ روانہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:58

شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے، علاج کیلئے امریکہ روانہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)بالی ووڈ کنگ خان، اداکار شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنے والی ایکشن فلم کنگ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ ایک ایکشن سین کے دوران زخمی ہو گئے۔ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اداکار مزید علاج کیلئے اپنی ٹیم کیساتھ امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق شاہ رخ کی کمر میں ہونیوالی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ستمبر اکتوبر میں فلم کنگ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران جولائی اور اگست میں طے شدہ تمام شوٹنگ شیڈولز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔